• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کی زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کےاستعمال کی اجازت

Government Allow Punjab To Use Drone Technology For Agriculture

حکومت پنجاب نے زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دے دی جوزرعی شعبے میں انقلاب کا سبب بنے گی۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کےمطابق ڈرون زرعی ادویات کے استعمال، جڑی بوٹیوں اور نقصان دہ کیڑوں کی مانیٹرنگ، غذائی اجزاء کی کمی، فصلوں کے جغرافیائی سروے، پانی کے ذرائع اور ریسرچ ڈویلپمنٹ میں استعمال ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون کے استعمال کی اجازت کے بارے میں کمیٹی علاقہ میں واقع حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکورٹی کو بطور خاص پیش نظر رکھے گی جبکہ ڈرون کے استعمال کے دوران آپریٹرکے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین