• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی نوجوان کا چٹانوں کے بیچ رسی پر چلنے کا شوق ناکام

آسٹریلوی نوجوان کا دو چٹانوں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کا شوق بری طرح ناکام ہوگیا۔

یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنا عام سی بات ہے لیکن اِنہی خطرناک راستوں پر اگر کوئی اناڑی کھلاڑی چلے تو انجام یقیناًایسا ہی ہوگا جو ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔

آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک سر پھرے منچلے کو دو چٹانوں کے درمیان 98 فٹ بلندی پر بندھی رسی پر چلنے کا شوق چڑھا لیکن نوجوان کچھ ہی دور چل پایا تھا کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رسی پر چلتے ہوئے بری طرح ڈگمگایا پھر لڑکھڑایا اور رسی سے لٹک گیا تاہم حفاظتی اقدامات کی وجہ سے نیچے گرنے سے محفوظ رہا۔

کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے ایک بار گرنے پر بھی ہمت نہ ہاری اور دوبارہ رسی پر چلنے کی کوشش کی لیکن پھر سے ناکام ہوگیا۔

اس لئے اناڑی کھلاڑی کو دیکھ کر یہ کہنا ہی پڑے گا کہ اسٹنٹ دکھانے کا شوق اپنی جگہ لیکن یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

تازہ ترین