• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ٹاپ ماڈل اور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم آج یعنی 17دسمبر کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

17دسمبر 1972کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے جان نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،تاہم بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان کی آمد 2003میں فلم ’جسم‘"سے ہوئی، جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

اس کے بعد جان ابراہم نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں دھوم، گرم مصالحہ، کال، زندہ، واٹر، ٹیکسی نمبر9211، دھن دھنا دن گول، بابل، سلامِ عشق، دوستانہ، نیویارک، فورس، دیسی بوائز، ریس 2، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا، ویلکم بیک اور فورس 2 شامل ہیں۔

ان فلموں کے لیے انہیں کئی ایوارڈز کے لیے نامزد اور فاتح بھی قرار دیا گیا جبکہ جان کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

تازہ ترین