• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
This Year 60 Percent Of The Companies Did Not Tax

پاکستان میں ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 60فیصد کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا ہی نہیں کرتیں ۔

ایف بی آر دستاویزات کے مطابق 3 ہزار سے زائد کمپنیوں نے 170 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا جبکہ 60 فیصد سے زائد کمپنیوں نے ٹیکس جمع ہی نہیں کرایا ۔

دستاویزات کے مطابق ایک سے 5 لاکھ کے دوران 6اعشاریہ2 کمپنیوں نے 5 کروڑ ساڑھے74 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق 5 سے 10لاکھ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 3اعشاریہ5فیصد ہیں جبکہ 10 سے 50لاکھ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں کل کمپنیوں کا 6اعشاریہ7فیصد ہیں۔

دستاویزات کی تفیصل کے مطابق 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ٹیکس دیے والی کمپنیاں صرف2اعشاریہ4فیصد ہیں اور ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح 6اعشاریہ3فیصد ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 5 سے 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح صرف2اعشاریہ10فیصد ہےجبکہ 10کروڑ سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریبا5فیصد ہیں۔

تازہ ترین