• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ گو کہ ابھی اس میں کچھ دن باقی ہیں لیکن ’ گوگل‘ نے تین نئی امیجز کی مدد سے بنے تین ڈوڈلز کے ذریعے کرسمس کا آغاز کردیا ہے۔

نئے ڈوڈلز میں کرسمس کو پینگوئن اور طوطے کی دوستی کے تصور سے اجاگر کیا ہے ۔

ڈوڈل کی پہلی امیج میں پینگوئن کو اپنے برفانی ماحول سے ایک گرم جگہ پر رہنے والےطوطے سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے دکھایا ہے جبکہ عقب میں کھجور کےدرخت بھی نمایاں ہیں۔

ڈوڈل کی دوسری امیج میں دو پرجوش پینگوئن سیر و تفریح کے لیے اپنے سوٹ کیس کو پیکنگ کرتے دکھائے گئے ہیں گویا کرسمس کی چھٹیوں پر روانہ ہورہے ہوں جبکہ دیوار پر موجود کیلنڈر پرآج کی تاریخ یعنی 18دسمبر نمایاں ہے۔

ڈوڈل کی تیسری اور آخری امیج میں خوش و خرم طوطوں اور پینگوئن کا ایک ’گروپ فوٹو ‘دیا گیا ہے اور اس کے قریب 18، 25، 31 اور یکم تاریخ کے گفٹ بکس موجود ہیں۔

ان تمام بکسز میں سے 18کا بکس کھل چکا ہے جبکہ دیگر بکس میں آنے والے دنوں کا اشارہ کیا گیا ہے جو کرسمس ڈے، نیوایئر نائٹ اور نئے سال کی علامت کو نمایاں کررہے ہیں۔

گوگل نے ڈوڈلز کے ذریعے پیغام دیاہے کہ دور دراز کے رشتے دار کرسمس اور خوشیوں کے لمحات کو ایک ساتھ مل کر منانے کے لیے بیتاب ہیں۔

 

تازہ ترین