• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب :875 گرجا گھروں کی سیکیورٹی غیر تسلی بخش قرار

Punjab Security Of 875 Churches Is Inaccessible

اسپیشل برانچ پنجاب نے صوبے کے 875 گرجا گھروں کی سیکیورٹی غیر تسلی بخش قرار دیدی ، رپورٹ کےمطابق متعدد گرجا گھروں میں پولیس ڈیوٹی دیتی ہے نہ وہاں سیکورٹی گارڈ تعینات ہیں۔

نومبر 2017ء میں اسپیشل برانچ پنجاب نے صوبےکے 875 گرجا گھروں کا سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ میں حفاظتی اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا ۔

رپورٹ کےمطابق گرجا گھروں میں کہیں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تو کہیں میٹل ڈیڈیکٹر اور واک تھرو گیٹ نہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ متعدد گرجا گھروں میں پولیس ڈیوٹی پر نہیں تھی اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات نہیں تھے۔

اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار نے یہ آڈٹ رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ،جس پر شہباز شریف نے سیکیورٹی معاملات فوری طور پر ٹھیک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

تازہ ترین