• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیزنل انفلوائنزا سے اموات کا نوٹس لے لیا

Cm Punjab Shehbaz Sharif

ملتان میں سیزنل انفلوائزہ سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی، گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں پانچ افراد جان کی بازی ہا رگئے، دسمبر میں مرنےوالوں کی تعداد دس ہوگئی، نشتر اسپتال میں لائے گئے سینتیس مریضوں میں سے اٹھارہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کر دی۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سیزنل انفلوائنزا کے مریضوں میں سے 10 کا تعلق ملتان، 4مظفر گڑھ اور 4 کا بہاولپور سے ہے، جبکہ جاں بحق افرادمیں سےبھی 6 کاتعلق ملتان اور ایک ایک کا بہاولپور اور مظفر گڑھ سے ہے۔

محکمہ صحت نے سیزنل انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم شروع کر دی ہے، طبی ماہرین کہتےہیں کہ یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، اس لیے کسی کو نزلہ، زکام ہو تو اس کے پاس ماسک پہن کر جائیں، فاصلے پر کھڑے ہوں، اورشہری ہاتھ منہ دھونےکومعمول بنائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سیزنل انفلوانزا کے حوالے سےصوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین