• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wining Is Very Important Third One Day Shadab Khan

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیریز میں اِن رہنے کے لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔ جیت کے لیے پر امید ہیں ۔

تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل ڈنیڈن میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ 9 میچز میں پاکستان کی فتح میں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں کنڈیشنز یہاں خاصی مشکل ہیں اسی لیے انہیں بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے، لیکن بیٹنگ میں مزہ آرہا ہے۔

تازہ ترین