• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدوس بزنجو سمیت 3امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Submit Nomination Papers Of 3 Candidates Including Quddus Bizenjo

بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلئے ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجواور پشتونخواہ میپ کے سید لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔

بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے نامزدگی فارم جمع کرانے کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا ۔

ن لیگ کےمنحرف رکن اسمبلی جان محمدجمالی،ق لیگ کے امان اللہ نوتیزئی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیدمحمدرضا اور پشتونخواہ میپ کےسیدلیاقت آغا اور نصراللہ زیرے نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

ق لیگ کےرکن اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نےوزیراعلی کےلئے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرادئے،ان کے تجویزاورتائید کنندگان میں میرجان محمدجمالی ، سرفرازبگٹی، سردارصالح بھوتانی ، پرنس احمدعلی ، ڈاکٹررقیہ ہاشمی تجویز،امان اللہ نوتیزئی، غلام دستگیربادینی تجویزاورعامررند ،مولوی معاذاللہ تجویزاورظفراللہ زہری شامل تھے۔

دوسری جانب پشتونخواہ میپ کےاراکین لیاقت آغااورعبدالرحیم زیارتوال نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تازہ ترین