عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاٹا کوسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں لانے کی خوشی میں کل جشن ہوگا۔
ترجمان اے این پی سندھ کا کہنا ہے کہ کل لی مارکیٹ چوک میں اے این پی سندھ کا جلسہ عام دوپہر 3 بجے ہوگا اور بھرپور جشن منایا جائے گا۔
ترجمان اے این پی سندھ کے مطابق جلسے سےسینیٹر شاہی اور اے این پی فاٹا کے رہنماء خطاب کریں گے، جلسے کے بعدآتش بازی اور کلچرل پروگرام کا انعقاد ہوگا۔