• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمی ہوئی جھیل میں پھنسے افراد کو انسانی زنجیر نے نکال لیا

چین میں ایک خاتون اپنے 2بچوں سمیت جمی ہوئی جھیل کے درمیان پھنس گئی، ایک درجن سے زائد افراد نے انسانی زنجیر بنا کر تینوں کو مصیبت سے باہر نکالا۔

سرد موسم اور باری جہاں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کیلئے تفریح کا باعث بنتی ہے وہیں اس کی وجہ سے کئی لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چین کے شہر تانگشان میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک خاتون اپنے دو بچوں سمیت منجمد جھیل میں شگاف پڑنے کے باعث پھنس گئیں۔

خاتون کو مصیبت میں دیکھ کر قریب ہی موجود 1درجن سے زائد افراد جمع ہوئے اور 20میٹر لمبی انسانی زنجیر بنا کر تینوں کو مصیبت سے باہر نکال لیا۔

ان افراد نے ساتھ ہی ساتھ دنیا کو یہ پیغام بھی دے ڈالا کہ اگر انسان متحد ہوجائے تو ہر مشکل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین