• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی اقوام سے متعلق بیان پر ٹرمپ پر دنیا بھر میں تنقید

Criticized Worldwide On Trumps Statement About African Nations

ہیٹی ، ایکوا ڈور اور افریقی اقوام سے متعلق بے ہودہ ریمارکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے، نازیباریمارکس پر خود امریکی سیاست دانوں، سفارت کاروں اور ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے اندر سے ٹرمپ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر چاروں طرف سے تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوئے تو امریکی صدر کو مجبوراً ٹویٹ کا سہارا لینا پڑا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اگرچہ ہیٹی، ایکواڈور اور افریقی اقوام کے خلاف سخت زبان استعمال کی، تاہم میں نے وہ کچھ نہیں کہا جو مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے، یہ سب کچھ میری سیاسی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کا کیا دھرا ہے۔

یہی نہیں ٹرمپ کو مزید یہ کہنا پڑا کہ میرے تو ہیٹی کے لوگوں سے زبردست تعلقات ہیں۔

ادھر ہیٹی کے صدر جووینل مائز نے امریکی سینئر اہلکار کو طلب کرکے وضاحت مانگی ہے۔

ایل سلوا ڈور کے وزیر خارجہ ہوگو مارٹنز نے کہا کہ امریکی ترقی و استحکام میں ایل سلوا ڈور کے لوگوں کا بڑا حصہ ہے، ہمارے لوگوں نے نیو اورلینز میں سمندری طوفان کترینا کی تباہی کے بعد بحالی میں بڑا کام کیا۔

 

تازہ ترین