• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بنا تو امریکا سے بات چیت کروں گا، عمران خان

I Will Talk To The Us Imran Khan

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکا سے بات چیت کروں گا، ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔ امریکی صدر سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔

امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں عمران خان کا کہا تھا کہ طالبان کوشکست دینے میں ناکامی پر ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا، لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارےمیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو کوئی لینادینا نہیں تھا،سال نو پر ٹرمپ کاٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا،جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں۔

تازہ ترین