• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے، شہباز

Billions Of Rupees Development Projects Complete In Punjab Shahbaz

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں تاہم زیر تکمیل منصوبوں کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، ترقیاتی پروگرام میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیمو ں کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں۔

تازہ ترین