• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتارگاڑی شیشہ توڑتی ہوئی دکان کے اندرجا گھسی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

چین کے صوبے Hunanکے شہر Hengyangکی ایک کپڑوں کی دکان میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارگاڑی شیشہ توڑتی ہوئی دکان کے اندر جا گھسی۔

شاپ میں موجود ددکاندارسمیت گاہک اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے جبکہ ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کواپنی کار کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی لاپرواہی کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

 

تازہ ترین