• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم دی رائزن کا سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر

ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف و دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم دی رائزن کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1955ء کے گرد گھوم رہی ہے جب نیٹو نے اسلحے کی دوڑ جیتنے کیلئے اپنی اتحادی افواج کے ساتھ کئی تجربات کیے تاہم ان تجربات کے بعد ازاں انتہائی بھیانک نتائج مرتب ہوئے۔

فلم کی کاسٹ میں سیلی فلپس، لورا سوئفٹ، ٹام گڈمین، بروس پین، جولیان ہنڈ، اسٹیفن مارکس، سیمیون ولس اور لارنس کینیڈی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کلار پیئرس کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین