• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Man Killed In Shot Fired In Karachi Residential Area

کراچی کی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن سے4ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لوٹا گیا سامان، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سےچوری شدہ 2موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔

ادھر گذری سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے نیچے پولیس نے کارروائی کرکے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبد الوحید سے مختلف اقسام کا گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

تازہ ترین