• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ritak Roshan World Attractive Actor

بولی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن کو دنیا کا پر کشش ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے دس پر کشش ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 44سالہ ریتک نے ہولی وڈکے معروف اداکاررابرٹ پیٹنسن ، کرس ایوانزاور ٹام ہیڈلٹن کو مات دیتے ہوئے فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ اس لسٹ میں سلمان خان پانچویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کے مطابق ریتک کے بعد دوسرے نمبر پر رابرٹ پٹنسن کو دنیاکا پر کشش ترین اداکار ٹھہرایا گیا ہے ۔

تیسرے نمبر پرتائیوان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ اداکار گارڈ فرے گاؤ ہیں جنہوں نے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور اپنے پر کشش شخصیت کی وجہ سے ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں خاصی شہرت کے حامل ہیں اور پر کشش اداکار کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

چوتھے نمبر پر سپر ہیرو کیپٹن امریکا کا کردار نبھانے والے کرس ایوانز ہیں جبکہ لسٹ میں پانچویں نمبر پر بولی وڈ کے سلطان سلمان خان براجمان ہیں جنہیں دنیا کا پانچواں پر کشش ترین اداکار قرار دیا ہے ۔فہرست میں دیگر ادکاروں میں ٹام ہیڈلٹن،ہینری کیول، نوہامائیلز اورسیم ہیو گان شامل ہیں۔

 

تازہ ترین