• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودیا بالن کے بارے میں بھارتی فلمساز کا بیان متنازع ہوگیا

Indian Filmmakers Statement About Viriya Balan Became Controversial

بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن ہمیشہ اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’تمہاری سلو‘ میں ان کی اداکاری کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ جلد ہی ایک فلم میں بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

ودیا بالن کو اپنے فربہ جسم اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے اگرچہ پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب ان کے حوالے سے ایک بھارتی فلم ساز نے متنازع بیان دیا ہے۔ملیالم فلموں کے ڈائریکٹر کمال نے ایک ملیالم فلم میں ودیا بالن کی جانب سے کام کرنے کے انکار کے ایک سال بعد کہا ہے کہ اچھا ہوا کہ اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ 60 سالہ کمال نے 2016 کے آخر میں ودیا بالن کو ملیالم بائیوگرافی فلم ’آمی‘ میں کام کرنے کے لیے پیشکش کی تھی۔یہ فلم ملیالم شاعرہ و لکھاری کمالا سریا داس کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں ان کے اچھوتے موضوعات سمیت ان کی زندگی کو فوکس کیا ہے۔

ودیا بالن کے انکار کے بعد ڈائریکٹر نے فلم میں 40 سالہ ملیالم اداکارہ منجو وارئیر کو کاسٹ کیا جنہوں نے اس فلم میں بہتری اداکاری کی۔اب ایک سال بعد جب اس فلم کو ریلیز کردیا گیا تب ڈائریکٹر کمال نے ودیا بالن کے حوالے سے متنازع بیان دیتے ہوئے ان کی اداکاری و جسمانی خدو خال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دکن کیرونیکل کے مطابق کمال نے ملایم زبان کی ایک معروف ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ ودیا بالن نے فلم میں شاعرہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔

فلم ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ ودیا بالن بولڈ اداکارہ ہیں، اوراگر وہ فلم میں کمالا سریا داس کا کردارکرتیں تو فلم انتہائی بولڈ لگتی۔ملیالم ہدایت کارکا کہنا تھا کہ چوں کہ کمالا سریا داس نے خواتین کے بولڈ موضوعات پر لکھا ہے اور ان کا کردار ودیا بالن کرتیں تو معاملہ مزید الجھ جاتا۔

ڈائریکٹر کے ایسے بیان پر تاحال ودیا بالن کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، تاہم وہ پہلے ہی کہ چکی ہیں کہ انہیں بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین