• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کو لندن جانے کی عدالتی اجازت مل گئی

Dr Asim Got The Judicial Permission To Go To London

سابق وفاقی وزير ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت مل گئی۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو لندن جانے کے لئے 15روز کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 60 لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کو 20 جنوری سے 5 فروری تک کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ بيرون ملک قیام کے دوران ڈاکٹر عاصم کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے 20 فروری تک لندن جانے کی اجازت مانگی تھی۔ درخواست میںموقف اختیار کيا تھا کہ انہیں ريڑھ کی ہڈی ميں تکلیفہے۔ ایک بار ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ مزيد ايک سرجری ابھی ہونا باقی ہے۔

تازہ ترین