• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آگیا، مریم نواز

Aaccountability Of Puppets Politicians Came Close Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ ساڑھے 4سال سےجاری کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آپہنچا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے متحدہ اپوزیشن کے آج کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی بات کی تائید کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر 2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں ، 2018ء کے الیکشن میں یہ عوام کےغضب کا ایندھن بن جائیں گے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ اللہ کی شان ہے، استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینا پڑگئے، اہلِ لاہور کی دانشمندی کو سلام ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ خالی کرسیاں نہیں ، عوام کی طرف سے سازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب ہے، ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے ،یہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ مہروں کو احکامات بجا لانے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے ، جس کو گالی دی ہو اسی کا ہاتھ پکڑنا پڑ جاتا ہے، ایسی ذلت سے سیاست چھوڑ دینا بہتر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نےان کےبیان پر اکبر الٰہ بادی کا یہ شعر پڑھا:

اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا

تازہ ترین