• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی آبادی 32 ملین سے تجاوز کرگئی

Saudi Arabia Population Crossed 32 Million

سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017 کے دوران مملکت کی مجموعی آبادی سواتین کروڑ نفوس تک پہنچ گئی ہے۔ سال 2016 میں سعودی عرب کی آبادی 31742308 نفوس پر مشتمل تھی۔

ایک برس میں 2.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی کل آبادی میں 57.48 فیصد مرد اور 42.52 فیصد خواتین ہیں۔ اس حوالے سے 2016 اور 2017 کی آبادی کا تناسب تقریباً ایک جیسا ہے۔

سال 2016 میں مردوں کا تناسب 57.44 فیصد اور خواتین کا 42.56 فیصد تھا۔مردم شماری کے نتائج کے مطابق سعودی شہریوں کی تعداد 20408362 پائی گئی۔ یہ کل آبادی کا 62.69 فیصد ہیں۔

سال 2016 میں سعودی شہریوں کی تعداد 20064970 تھی۔ ایک برس کے دوران 343392 نفوس کا اضافہ ہوا۔ سال 2017 میں سعودی مردوں کی تعداد 50.94 فیصد جبکہ خواتین کی 49.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سال 2016 میں بھی لگ بھگ یہی تناسب تھا۔

تازہ ترین