• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز، تاریخ ایک بار پھر تبدیل

بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔ جی ہاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی تنازعات میں گھری فلم '’پدماوتی‘جسے '’پدماوت‘کے نام سے 25جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا اب ایک دن پہلے یعنی 24جنوری کو ریلیز کی جائیگی

رپورٹ کے مطابق فلم ’پدماوت‘کو ایک دن پہلے ریلیز کا فیصلے ملک گیر احتجاج کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ فلمسازوں کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلم چند تجزیہ کاروں کو دکھائی جائے گی، جو پیسےلے کر فلم پر اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔

واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ ابتداء سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہے اور گذشتہ روز بھی مشتعل افراد نے ایک بھارتی اسکول میں فلم کے گانے 'گھومرپر بچوں کی پرفارمنس کو وجہ بناتے ہوئے اسکول پر حملہ کردیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے فلم کے کئی مناظر کاٹنے اور فلم کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ریلیز کی اجازت دی۔

یوں فلم ’پدماوتی‘کا نام تبدیل ہوکر’پدماوت‘رکھا گیا اور اب بالی ووڈ کی نئی فلم ’پدماوت‘ 24'جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا ئے گی۔

تازہ ترین