• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Asset Reference Against Dar To Heard Today

احتساب کورٹ اسلام آباد میں آج یعنی جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوگی۔

احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیرسماعت کریں گےجبکہ ملزم نے 17 جنوری تک عدالت عالیہ سے سماعت کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔

فاضل عدالت ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے اوراسے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

آج بھی ملزم کی پیشی کاکوئی امکان نہیں تاہم وکلا اورضامن مقدمے کی سماعت کے موقع پر پیش ہوںگے جبکہ عدالت کی طرف سے طلب کئے گئے گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جانے کاامکان ہے۔

تازہ ترین