• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا شہر ’ہاربن‘ سب سے زیادہ برف باری ہونے کے سبب سیاحوں کا پسندیدہ شہر سمجھا جاتا ہے۔ اسی شہر میں موسم سرما کے حوالے سے ایک نیا کھیل متعارف کرایا گیا ہے۔

پلاسٹک سے بنی بال کو پہن کر کھیلنے والے اس گیم کا آغاز ہاربن سے ہوا اور اب اسے چین کے دیگر شہروں میں بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Harbin new sport 02_l

اس کھیل کو کچھ اس طرح سے کھیلا جائے گا کہ دو ٹیمیں اس بڑی سی بال کو پہن کرآمنے سامنے موجود ہوں گی اور انہیں ایک دوسرے کو نیچے گرانا ہوگا جو پہلے برف پر گرے گا اس کی شکست ہوگی۔

Harbin new sport 01_l

اس کھیل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں بچے تو کیا بڑے بھی اس بال کو پہن کر اچھل کود کرتے نظر آرہے ہیں۔

Harbin new sport 03_l

یہ کھیل خاص برف پر کھیلنے کی غرض سے بنایا گیا ہے اور تب ہی اس کے لیے ہاربن شہر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ موسم سرما کی نسبت سےہونے والےتمام فیسٹیول بھی یہیں منعقد کئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین