• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری انٹیلی جنس چیف برطرف،عبوری افسر کی تقرری

Egyptian Intelligence Chief Fired Interim Officer Appointed

جنرل سامی عنان کی صدارتی انتخابات میں نامزدگی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر مصری انٹیلی جنس چیف برطرف کردیئے گئے ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے میجر جنرل عباس کامل کو عبوری انٹیلی جنس چیف مقرر کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق میجر جنرل عباس کامل صدر عبدالفتاح السیسی کے آفس انچارج ہیں، انکی تعیناتی سابق انٹیلی جنس چیف خالد فوزی کی جگہ عمل میں آئی ہے جو منظر عام سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

مگر مصری میڈیا پر چلنے والے آڈیو ریکارڈنگ نے انکے غائب ہونے کی وجوہات کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا، آڈیو ریکارڈنگ میں سابق انٹیلی جنس چیف نے جنرل ریٹائرڈ سامی عنان کو صدارتی انتخابات کے لئے نامزدگی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔جس کے بعدمصری صدر نے انھیں ہٹا دیا اور انکی جگہ جنرل عباس کامل کا تقرر کیا ہے۔

تازہ ترین