• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32سال قبل اغواشدہ طیارے کے ہائی جیکرز کی نئی تصاویر جاری

New Images Of Hijackers Released In Plane Hijacking Case Of 1986

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پان ایم فلائٹ73کے 32سال قبل کراچی میں ہائی جیکنگ واقعے میں ملوث چاروں مبینہ ہائی جیکرز کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے مبینہ ہائی جیکرز کی تصاویر سال 2000 میں حاصل کی تھیں، ایف بی آئی نے کمپیوٹر کی مدد سے ان تصاویر پر کام کر کے پرانی تصویروں کو موجودہ عمروں کے حلیے میں تبدیل کیا ہے۔

چاروں مبینہ ہائی جیکرز 1986 میں کراچی میں ہوائی جہازکی ہائی جیکنگ میں ملوث تھے، اس حملے میں دو امریکی شہریوں سمیت بیس افراد ہلاک اور سو زخمی ہوئے تھے۔

ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ان افراد کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین