• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پدماوتی ہوئی پدماوت ،سپریم کورٹ کا ریلیز کا پروانہ مل گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پدماوتی کو اب پدماوت کے نام سے بھارت کی تمام ریاستوں میں ریلیز کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نیدپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی تنازعات میں گھری فلم 'پدماوت پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں ریلیز کی پابندی ختم کر کے نہ صرف تمام ریاستوں میں ریلیز کی اجازت دیدی ہے بلکہ آگے ایسی کسی قسم کی پابندی سے روکتے ہوئے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کوقابو رکھنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'پدماوتی ابتداء سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہے جس کے بعد نہ صرف بھارت بھر میں فلم کی خلاف احتجاج کیا گیا بلکہ راجستھان، ہریانہ، مدھیہ پرادیش اور گجرات سمیت مختلف ریاستوں میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

گزشتہ روز فلم سازوں نے بھارتی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا اور یوں بلآخر تنازعات میں گھری 'پدماوت کو ریلیز کی اجازت مل گئی۔

اب بالی ووڈ کی نئی فلم 'پدماوت25'جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین