• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، دفتر خارجہ

No Cooperation From The Us Was Suspended Foreign Office

پاکستان اور امریکا کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، دفترخارجہ نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے دعوے کی تردید کردی، کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر سے ملاقاتوں میں مشترکہ اہداف کی تلاش جاری ہے۔ وزیردفاع نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتیاں تشویش ناک ہیں۔ پاکستان اور امریکا تعاون جاری رکھنے کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام معاون امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی پر صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے بھارت جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کر رہا ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک بھارت100 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں،۔ آج بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کیاگیا۔بھارتی شہریوں کی القاعدہ میں بھرتیاں تشویشناک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق ایک سوال پرترجمان دفترخارجہ نےکہا کہ چین سے دیرینہ دستانہ مراسم ہیں، چند ناخوشگوار واقعات کی بنیاد پر چینی شہریوں پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

تازہ ترین