• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹارآج چین میں ریلیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار بھی چینی باکس آفس پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

جی ہاں، بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل کے بعد اب اُنکی فلم سیکریٹ سپر اسٹارآج سے چین کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے جبکہ عامر خان نے چین میں اپنی ایک اور فلم کی ریلیز پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا ہے بلکہ چینی فلم سازوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے اس قبل عامر خان کی فلم 'پی کے'کو چینی شائقین کے جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا جبکہ فلم'دنگل'نے چین میں 1.3بلین یوان کا بزنس کیا تھااور عامر خان اپنی فلموں کے سلسلے میں کئی بار چین بھی جا چکے ہیں۔عامر خان اور اُنکی اہلیہ کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار'کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے۔

جس میں عامر خان اور زائرہ وسیم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ یہ فلم گذشتہ برس 19اکتوبر کو بھارت میں ریلیز کی گئی تھی جس نے بالی ووڈ باکس آفس پر 83کروڑ کا بزنس کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ چین میں یہ فلم کتنا بزنس کرتی ہے۔

تازہ ترین