• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین سرفر کو70 فٹ بلندلہروں پر سرفنگ مہنگی پڑگئی

پرتگال میں برازیلین سرفر کو سمندر کی اونچی لہروں پر سرفنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، 70فٹ بلند لہر پر سرفنگ کرتے ہوئے گر پڑا۔

ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اوراسی شوق میں اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو بلندو بالا لہروں پر سرفنگ کرنا مہنگا پڑ گیاہے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والاپیڈرو نامی نوجوان پرتگال کے ٹاؤن Nazareکے سمندر پرسرفنگ کا شوق پور ا کر رہا تھا کہ اچانک 45میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُٹھنے والی 70فٹ بلند لہر کی زد میں آگیا اور یوں منہ کے بل سمندر میں گر پڑا۔

نوجوان زخمی ہونے سے بال بال بچا جسے چند لمحوں میں ہی جیٹ اسکی کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا۔

تازہ ترین