• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Hockey Has Also Been Played In The Country

پاکستان میں کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان بھی آباد ہونے لگے۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سجی ورلڈ الیون نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ سیریز کا دوسرا میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی کا میلا لگا، جیسے دیکھنے کےلیے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسٹیڈیم پہنچے۔

جرمنی ، ہالینڈ ، اسپین سمیت کئی ملکوں کے کھلاڑیوں سے سجی انٹرنیشنل الیون نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے برق رفتار آغاز کیا۔ چھٹے منٹ میں عدیل لطیف نے ٹیم کو برتری دلا دی ،ہاف ٹائم تک ٹیم پاکستان حاوی رہی ،لیکن تیسرا کوارٹر شروع ہوا اور مہمان ٹیم رنگ میں آ گئی اور پے در پے چار گول داغ دیئے۔

آخری کوارٹر میں بھی پلڑا مہمان ٹیم کا ہی بھاری رہا ،جس نے ایک اور گول کر کے میچ پانچ ایک سے جیت لیا۔

مہمان ٹیم کے کپتان روڈرک ویئوسٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تجربہ کی کمی ہے ، دیگر ٹیمیں بھی یہاں آ کر کھیلیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان جنید منظور نے کہا کہ اس میچ سے پاکستانی پلیئرز کو کافی تجربہ حاصل ہوا ہے ۔

سیریز کا دوسرا میچ اور آخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

 

تازہ ترین