• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'کِک باکسر؛رِیٹیلیئشن کی نئی جھلکیاں جاری

مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اورمائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم 'کِک باکسر؛رِیٹیلیئشن کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

ہدایت کاردیمتیری لوگو تھیسٹک کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی ساتویں انسٹالمنٹ اور2016کی 'کِک باکسر؛وینجینس کی سیکوئل فلم ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائیٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

رابرٹ ہِکمین اور دیمتیری لوگو تھیسٹک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک بوکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامورباکسر مائیک ٹائیسن اورمشہور فٹ بالر رونالڈینو سمیت ایلیئن موئسی،کرسٹوفر لیمبس،سارا ملاکل اوراسٹیفن سویڈلنگ اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔

فلم26جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

 

تازہ ترین