• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کے سارے منصوبہ خزانے پر بوچھ ہیں، میاں محمود الرشید

Punjab Government Plans Are On Treasury Mian Mahmood Al Rashid

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، میٹرو بس سروس اور سستی روٹی سمیت ہر منصوبہ ناکام اورخزانے پر بوچھ ثابت ہوا۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں کہاہےکہ قوم کے اربوں روپے تندوروں ،میٹرو اوراورنج لائن ٹرین کی پٹری میں جھونک دیئے گئے۔

سستی روٹی مافیا70ارب سے زائدرقم ہڑپ کرگیا، جبکہ ناکام لیپ ٹاپ اسکیم میں 7 کروڑ کی کرپشن ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 1771طلبہ دو، 2 لیپ ٹاپ لے اُڑے، 2081طلبہ کے شناختی کارڈ جعلی نکلے،1181کا ریکارڈ ہی نہیں ہیں۔

راولپنڈی اور لاہورمیٹرو میں سالانہ خسارہ5ارب سے زائد ہےنندی پورپاور پلانٹ کی لاگت23ارب تھی جو مکمل ہونے تک120ارب سے زائد ہوگئی، جبکہ اس پلانٹ کی کارکردگی صفر ہے۔

 

تازہ ترین