• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پہلا واقعہ نہیں، فاورق ستار

Farooq Sattar Is Not The First Incident In The Alleged Police Competition Of Naqibullah

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پہلا واقعہ نہیں، معاملے کا سارا ملبہ صرف راؤ انوار پر ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

فاروق ستار نے کراچی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ ماروائے عدالت قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ کو بھی کٹہرے میں لانا چاہیے۔ عدالتیں سندھ حکومت کے خلاف بھی ازخود نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا مطالبہ ایم کیوایم نے کیا تھا جس کے بعد شہر میں امن قائم ہوا اور اور جرائم میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ووٹ ایم کیوایم پاکستان کے پاس ہیں، ہمارے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات میں تاریخ پر تاریخ ملتی ہے اور اگر مقدمات سچے ہوں تو انصاف کی فراہمی میں وقت نہیں لگتا۔

تازہ ترین