• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل: بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Blind World Cup Final Pakistans Batting Continues Against India

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کیا تھا تو دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل تک اپنی رسائی ممکن بنائی تھی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ماضی میں ورلڈ کپ ٹرافی جیت چکی ہیں جس میں سے پاکستان نے 2 مرتبہ یہ اعزاز جیتا ہے جبکہ بھارت ایک بار بلائنڈ ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

تازہ ترین