• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں مہم کا آغاز کل کریں گے

Pakistan Tennis Star Aisam Ul Haq Will Start Campaign Tomorrow In Australian Open

پاکستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں اتوار(کل) کو مہم کا آغاز کریں گے۔

اعصام اپنی چینی جوڑی دار یانگ زائو یان کے ہمراہ قسمت آزمائی کریں گے، اعصام اور یانگ پہلے رائونڈ میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن ہائو چنگ کے مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اعصام الحق مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل تک پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین