• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Prime Minister Challenge Of The Cursor

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں، ن لیگ کی سیاست خدمت کی سیاست ہے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کلورکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کے پاس حکومت ہے مگر کوئی کام نہیں کرسکا ہے، آج مکمل ہونے والے منصوبے پہلے کیوں نہیں بن سکے، ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے کبھی دھرنے ہوئے کبھی رکاوٹیں ڈالی گئیں اور دھرنے والوں کی سیاست یہی رہ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار یہ سیاست سامنے آئی ہے کہ اقتدار کے ادارے پر ہی لعنت بھیج دی جائے، ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ ہم نعرے لگانے والے نہیں خدمت کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین