• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں ہوٹل کا محاصرہ 11 گھنٹوں بعد ختم، 3 دہشت گرد، 5شہری ہلاک

Hotel In Kabul After 11 Hours 3 Terrorists 5 Civilians Killed

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل کا محاصرہ ختم کرا لیا گیا، افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 11 گھنٹوں سے زائد مقابلہ جاری رہا۔

افغان حکام کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ آورچاروں دہشت گرد وں کو مار دیا ، جبکہ 5 شہری ہلاک اور 6 زخمی بھی ہوئےہیں۔

کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر4دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا اور ہوٹل میں ٹھہرے مہمان اور اسٹاف کو یرغمال بنالیا۔ جس کے بعد افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پوری رات مقابلہ جاری رہا۔

گیارہ گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد افغان وزارت داخلہ نے ہوٹل کا محاصرہ ختم کرانے کا اعلان کیا۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق ہوٹل سے41 غیر ملکیوں سمیت 126 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ ہوٹل میں پھنسے افراد جان بچانے کیلئے ہوٹل کی بالکونی سے بھی اترے۔

افغان حکام کے مطابق فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

کابل کے اسی ہوٹل پر جون 2011 میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 10شہریوں سمیت 21 افراد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین