• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے سعدیہ خان اسکینگ کپ جیت لیا

Gilgit Baltistan Scouts Win Saadia Khan Ski Cup

پی اے ایف اسکینگ ریزورٹ میں سعدیہ خان کپ اختتام پذیر ہوا، گلگت بلتستان اسکاؤٹس سلالم اور جائنٹ سلالم کے تمام میڈلز جیت کر اس سال کپ کی فاتح قرار پائی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،انہوں نے سعدیہ خان کپ کے علاوہ کراس کنٹری ،ا سکیٹنگ ، آئس اسکیٹنگ اور اسنو بورڈنگ کے مقابلے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور ایوارڈ ز تقسیم کئے۔

ان مقابلوں میں پاکستان کی مختلف اسکینگ ایسوسی ایشیز کے اسکیئرز نے سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا، اسکینگ سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے آئی تھی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ نوجوانوں میں اسکینگ کے کھیل کو مقبول بنانے کے لیےاسکینگ فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اسکینگ فیڈریشن آف پاکستان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بھی اسکینگ کی سہولیات فراہم کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابل ذکر بات ہے کہ اسکینگ فیڈریشن آف پاکستان رتو اور مالم جبہ کے بچوں کے لیے ایک اسکینگ اسکول قائم کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ہمارے کھلاڑی پوری دنیا میں اسکینگ کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

نلتر وادی میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نلتر وادی کو عالمی معیار کا ریزورٹ بنانا چاہتے ہیں ۔ تاہم پاک فضائیہ نے اس علاقے کے طلباء کو بہترین تعلیمی اور ووکیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

تازہ ترین