• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو اس کے چوکیداروں نے لوٹا ،مصطفیٰ کمال

Karachi Is Looted By Watchmen Mustafa Kamal

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کے چوکیداروں نے لوٹا ہے اور کیا ان کی شکل ہے یہ کسی کے پاس جاکر ووٹ مانگیں۔کراچی میں جب بیلٹ پیپر کھلے گا اس پر ڈولفن کا نشان ہو گا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کو دوسال بھی پورے نہیں ہوئے ہیں اور اتنے کم عرصے میں کامیاب جلسے کئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں شرکت کرکے عوام نے اپنا موڈ بتادیا ہے اور ہم ایسے نمائندے دیںگے جو صدقہ جاریہ بنیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ زہر آلود پانی سے روزانہ سیکڑوں بچے مررہے ہیں اور جتنے بچے اے پی ایس واقعے میں مرے تھے اتنے بچے روزانہ ملک میں مررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا صرف گولی سے مرنے والے بچوں کے والدین کو دکھ ہوتا ہے ۔ سب کو مظلوموں کا ساتھ دینا پڑے گا اور آپ کے فیصلے کا وقت آرہا ہے۔

 

تازہ ترین