• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یورنیورسٹی میں طلبا تنظیموں کا ہنگامہ،مقدمات درج

Students Clash In Punjab University Fir Entered

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں لاہور کے مختلف تھانوں میں تین مقدمات درج کرلیے گئے، مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔15 نامزد اور 100 نامعلوم افراد کے خلاف 3مقدمات درج کیے گئے جن میںدہشت گرد ی کی دفعات بھی شامل ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے 35طلبہ کے ڈپارٹمنٹس اور کلاسوں میں آنے پر پابندی لگا دی جبکہ ضلع کچہری چوک میں طلبا کا احتجاج کیا اورگرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پہلا مقدمہ پنجاب یونیورسٹی کے چیف سیکورٹی آفیسر کی مدعیت میں دوسرا ایس ایچ او نوانکوٹ اور تیسرا ایس ایچ او ساندہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمات دونوں گروپوں کے 15نامزد اور 100 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں، پولیس کے مطابق ایف آئی آرز میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں ۔

ادھرپنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار دو طلبا کے ساتھیوں نے انکی رہائی کے لیے رات گئے لاہور میں لوئرمال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی، پولیس کی جانب سے انصاف کی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر احتجاجی طلبہ منتشر ہوگئے۔

پنجاب یونیورسٹی کے پختون بلوچ طلباکونسل گروپ کے ارکان نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کے لیے لوئرمال روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے گرفتار ساتھی طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی طلباء سے مذاکرات کیے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے اور ٹریفک بحال ہوگیا ۔

تازہ ترین