• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Last 10 Years 426 Suicide Attacks 6151 People Were Killed

رپورٹ :ثاقب صغیر...پاکستان میں گزشتہ10برسوں کےدوران426خودکش حملوں میں6ہزار151افراد ہلاک جبکہ 14 ہزار 569 زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں سال2009میں ہوئیں ۔پاک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیزکی سیکورٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک بھر میں426خودکش حملے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال2008میں ملک کے مختلف علاقوں میں63خودکش حملے کئے گئے جن میں967افراد ہلاک جبکہ 21سو30زخمی ہوئے۔

سال2009میں ملک بھر میں 87خودکش حملے ہوئے جن میں 12سو99افراد ہلاک اور 3ہزار633زخمی ہوئے۔

سال2010میں دہشت گردوں کی جانب سے 68خودکش حملے کئے گئے جن میں 11سو87افراد ہلاک جبکہ 29سو26افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال2011میں ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد 45تھی جن میں 676افردا ہلاک اور 14سو62 زخمی ہوئے.

سن2012میں ملک کے مختلف علاقوں میں 33خود کش حملے ہوئے جن میں 239افراد ہلاک جبکہ 413زخمی ہوئے.

سال2013میں ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد 46تھی اور ان حملوں میں 695افراد ہلاک اور15سو69زخمی ہوئے۔

سال2014 میں 26خودکش حملے ہوئے جن میں194افراد ہلاک اور 473زخمی ہوئے۔

سال2015 میں دہشت گردوں نے ملک کے مختلف حصوں میں 17حملے کئے جن میں 226افراد ہلاک جبکہ 384زخمی ہوئے۔

سال2016میںمجموعی طورپر 17حملے ہوئے جن میں 382افراد ہلاک اور 856زخمی ہوئے۔

سال2017میں ہونے والے 24خودکش حملوں میں 286افراد ہلاک اور723زخمی ہوئے۔

 

تازہ ترین