• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا :کشتی الٹ گئی،90تارکین ڈوب گئے،بیشتر پاکستانی ہیں

Boat Capsized In Libya 90 Migrants Drowned Including Pakistanis

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش موت کا سفر بن گئی ،لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والوں میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے،10لاشیں نکال لی گئیں،جن میں سے 8 پاکستانی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب غیر قانونی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہوگئے، اب تک صرف 3 افراد کو بچایاجاسکا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افرادغیرقانونی طور پر یورپ جانےکی کوشش کررہےتھے،ڈوبنے والے بیشتر ا​فراد کا تعلق پاکستان سےہے۔

تازہ ترین