• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثہ:16پاکستانی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ

Fo Confirms Deaths Of 16 Pakistanis In Libya

دفتر خارجہ نےغیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والوں کی کشتی کو لیبیا میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 16پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات سے کی گئی،4افراد کوان کے دوستوں نے شناخت کیا لیکن ان کی دستاویزات نہیں مل سکیں، 4 مزید پاکستانیوں کی دستاویزات ملی ہیں لیکن ان کی لاشیں نہیں ملیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں، جن کا تعلق گجرات سے ہے ، ان میں محمد اسماعیل، اس کی بیوی عظمت بی بی ، 5 سال کا بیٹا سعد علی اور بھائی رحمت خان شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے لقمان علی ولد شوکت علی کا تعلق بھی گجرات سے ہے ۔

گجرات کے کامران اقبال ولد محمد اقبال ،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق، ذبیح اللہ ولد امتیاز احمد اور سعد علی ولد اسماعیل کی لاشیں ابھی نہیں ملیں۔

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے اکرام الحق ولد عظمت اللہ ، محمد قاسم بیگ ولد محمد اجمل ، محمد فرحان اور محمد تنزیل بھی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے مرزا غلام فرید ولد مرزا غلام نبی، سرگودھا کے محمد عزیز ولد عبدالرحمان بھی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقجاں بحق ہونے والے ولید، شاہ اور کی شناخت ان کےبچ جانےوالے دوستوں نے کی، پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے دن رات کام کررہا ہے۔

تازہ ترین