| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 09, 2018 | 11:01 pm

ویسٹ انڈیز کا مارچ کے آخر میں ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

West Indies Team To Visit Pakistan In The Last Of March

West Indies Team To Visit Pakistan In The Last Of March

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارچ کے آخر میں تین ٹی 20 میچز کے لئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میچز پہلے دو میچز 29 اور 31 مارچ کو ہونگے جبکہ تیسرا میچ یکم اپریل کو کھیلا جائےگا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کو نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن لاہور میں اسموگ کے باعث سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق روں سال اگست میں3 ملکی ٹی 20 سیریز کے بھی معاملات طے ہوچکے ہیں۔

تین ملکی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ہمراہ تیسری ٹیم بنگلادیش کی ہوگی،جو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلی جائےگی۔