| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 10, 2018 | 10:39 am

حمدالدین سیالوی کی بھتیجے کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت

Hamid Ud Din Sialvi Directs The Nephew To Continue Political Activities

Hamid Ud Din Sialvi Directs The Nephew To Continue Political Activities

سجادہ نشین سیال شریف خواجہ حمدالدین سیالوی نے اپنے بھتیجے نظام الدین سیالوی کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے نظام الدین سیالوی کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ دیا ہے۔

نظام الدین سیالوی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام تمام افراد کے لئے ہے ۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سیاست کا فیصلہ سجادہ نشین سیال شریف پیر حمدالدین سیالوی پر چھوڑ دیا تھا۔