• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر دنیا سے اچھا نام کما کر گئیں،نوازشریف

Asma Jahangir Departed This World With Good Name Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر دنیا سے اچھا نام کما کر گئی ہیں،انہوں نے دکھی انسانیت کےلیے ہمیشہ وقت دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی عاصمہ جہانگیر کے درجات بلند کرے۔

مریم نواز کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھاکہ عاصمہ جہانگیرکاانتقال جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئےبڑا نقصان ہے،عاصمہ جہانگیر مظلوموں کی آوازتھیں، جو خاموش ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان جودرد مند دل رکھتاہے اسےمظلوموں کی آواز بننا چاہئے،سچ بولنےکو تنقید کا نام نہیں دینا چاہئے،سچ بولنا چاہئے اور سچ بولنے کی ہمت بھی رکھنی چاہئے۔

تازہ ترین