ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازِجنازہ جماعتِ اسلامی کے بانی امیر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔
سید حیدر فاروق مودودی نے لاہور میں جیو نیوز کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایاکہ عاصمہ جہانگیر کے بیٹے اور بیٹیوں کا نکاح بھی انہوں نے پڑھایا تھا، جبکہ عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ بھیآج دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں وہ ہی پڑھائیں گے۔
عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچیں گی، جس کے بعد ان کی تدفین، ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔