• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی

Asma Jahangirs Prayer Funeral Held In Gaddafi Stadium

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں اداکردی گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عاصمہ جہانگیرکی نماز جنازہ سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچی ہیں،جبکہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔

ادھر سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کا مطالبہ کیا ،ان کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے 3سابق صدور علی احمد کرد، بیرسٹر علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی اسی مطالبے کے حامی ہیں۔

تازہ ترین